ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں پبلک مقامات پر ٹوائلٹس بنانے کے متعلق درخواست ،، پنجاب حکومت نے اپنا جواب جمع کروادیا ، عدالت نے درخواست پر کارروائی 21 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔
جسٹس انوار حسین نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست سماعت کی ،جس میں پبلک مقامات پر ٹوائلٹس نہ بنانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے درخواست پر اپنا جواب داخل کرا دیا ہے۔ درخواست گزار تنظیم کے وکیل اظہر صدیق کے مطابق پبلک مقامات پر ٹوائلٹس کی فراہمی بنیادی حقوق میں شامل ہے ۔لیکن پارکس، لاری اڈوں اور دیگر عوامی مقامات پر ٹوائلٹس نہیں ہیں۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ سندھ ہائیکورٹ نے بھی صوبے میں پبلک ٹوائلٹس بنانے کا حکم دیا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ پنجاب حکومت کو بھی صوبہ بھر میں پبلک ٹوائلٹس بنانے کا حکم دیا جائے ۔