اقصی شیخ: سندھ حکومت نےکراچی سمیت صوبہ بھر میں ایک بار پھر 15 جون سے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا.
سندھ حکومت کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدام, محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سندھ میں 15 جون سے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی کی ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی عائد، پابندی کا اطلاق نان ڈیگریڈیبل، اوکسو ڈیگریڈیبل، بلیک اور ری سائیکلڈپلاسٹک بیگز پر بھی ہوگا۔
2019 کی جزوی پابندی کے بعد اب مکمل بین، محکمہ ماحولیات سندھ کا انقلابی اعلان، سندھ پروہیبیشن آف نان ڈیگریڈیبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2014 میں ترمیم کے تحت پابندی عائد کی۔
سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ صرف ماحول دوست بیگز کی اجازت ہوگی، زیرو ٹالرنس اپنائیں گے، پلاسٹک بیگز ماحولیاتی تباہی کی بنیاد ہیں۔
صرف اعلان نہیں عملدرآمد ہوگا، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی،سندھ حکومت نے عوام سے تعاون کی اپیل کردی، ماحولیاتی تحفظ قومی ذمہ داری قرار دیا گیا۔