قیصر کھوکھر : وزیراعلی پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج پر کام جاری، وزیراعلیٰ نے مزید تین ٹاونز میں ترقیاتی کام شروع کرنے کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے واہگہ ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور عزیز بھٹی ٹاؤن میں لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کا کام شروع کرنے کا حکم دیا ہے، وزیر اعلٰی نے ان تینوں ٹاؤن میں ترقیاتی سکیمیں تیار کرنے اور ان کی منظوری کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ بلدیات نے بلدیہ لاہور کے ان تینوں ٹاؤنز میں 186 سکیمیں اور واسا لاہور کی 118 سکیمیں تیار کر لی ہیں۔ لاہور کے سات ٹاؤنز میں پہلے ہی لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت کام کروایا جا رہا ہے۔