ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

4لاکھ63ہزارسےزائدشہری خدمت مراکزسے مستفید

4لاکھ63ہزارسےزائدشہری خدمت مراکزسے مستفید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہورکے20پولیس خدمت مراکز میں شہریوں کو14ڈیجیٹل خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

رواں سال ابتک4لاکھ63ہزارسےزائدشہری خدمت مراکزسےسروسزحاصل کرچکے ہیں،46ہزارسےزائدشہریوں کوپولیس کریکٹرسرٹیفکیٹ جاری کئےگئے،95ہزارسےزائدشہریوں نےپولیس ویری فکیشن کروائی،127کرائم رپورٹس درج،5ہزار سے زائدافراد نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج کروایا،5ہزارسےزائدشہریوں نےایف آئی آرکی نقول حاصل کیں۔

ترجمان کے مطابق1لاکھ88ہزارسےزائدشہریوں کولرننگ لائسنس ایشوکئےگئے،66ہزارسےزائدڈرائیونگ لائسنس ایشواور45ہزارسےزائدلائسنس ری نیوکئےگئے،2300سے زائد شہریوں کو ڈوپلیکیٹ لائسنس جاری کیےگئے،6ہزار900سےزائدانٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے،851شہریوں نےکرایہ داری کااندراج کروایااور285نےگاڑیوں کی ویری فکیشن کروائی۔

خدمت مرکز لبرٹی مارکیٹ، میو ہسپتال، ڈی ایچ اے میں شہریوں کوخدمات فراہم کی جارہی ہیں،مزنگ، گارڈن ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن،لاری اڈا ،اقبال ٹاؤن، بحریہ ٹاؤن اور گریٹر اقبال پارک پر 24گھنٹے شہریوں کوخدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ پولیس خدمت مراکز کمیونٹی پولیسنگ کی درخشاں مثال ہیں۔