پاکستان آرمی لشمیر میں لائن آف کنترول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ ایک ہفتے سے جاری ہے اور پاکستان آرمی ہر مورچے پر بھارتی فائرنگ کا دندان شکن جواب دے رہی ہے۔
سیکورٹی ذرائع کنے بتایا کہ بھارت نے آج رات بھی لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔
پاکستان آرمی نے بھارتی فوج کی طرف سے بلا اشتعال سیز فائر وائلیشنز کا ہر سیکتر میں بھرپورجواب دیا۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری اور ریگولر بارڈر پر ہر علاقہ مین پاکستان آرمی کے دستے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار اور پُر عزم ہیں۔