ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنگز کے بعد   قلندرز   کے باؤلرز کی شامت، 11 اوورز میں 118 بن گئے

کنگز کے بعد   قلندرز   کے باؤلرز کی شامت، 11 اوورز میں 118 بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز  اور لاہور قلندرز کے باؤلرز کی خوب شامت آئی ہوئی ہے۔ پہلے قلندرز نے کنگز کے باؤلرز کی دھلائی کی، اب کنگز کے بیتر قلندرز کے باؤلرز کی پٹائی کر رہے ہیں۔ 

قلندرز نے آج پہلے کھیلتے ہوئے  7.5 اوورز میں 90 رنز بنائے تھے، کنگز نے  9 اوورز میں  100 بنا لئے۔ قلندرز کی  نوے رنز بنانے کے لئے ایک وکت کام آئی، کنگز کو سینچری تک پہنچنے کے لئے تین وکٹیں قربان کرنا پڑیں اور چوتھی وکٹ سو رنز کے ہی مجموعہ پر گر گئی۔   11 اوورز کے بعد  کنگز کے  116   رنز ہین اور ان ک یپانچویں وکٹ گر گئی ہے۔ خوشدل شاہ 9 رنز بنا کر چھکا مارنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ 

آج میچ کا ٹاس کراچی کنگز نے جیتا اور انہوں نے بھی قذافی سٹیڈیم کی وکٹ کی روایت کے عین مطابق ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیتنگ کرنے کی آفر کر دی تھی۔

 کراچی کنگز کے کیپٹن ڈیوڈ وارنر نے آج  2  چوکوں  اور 2 چھکوں کے ساتھ  24 رنز بنائے، ٹم سیفرٹ نے  4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے  24 رنز بنائے۔

کنگز نے اب تک ٹوٹل  12 چھکے اور 4 چوکے مارے ہیں۔