بھارت کو کشمیر سے متعلق 2019 کی صورتحال پر واپس آنا پڑے گا ،بلاول بھٹو

Bilawal NewsConferance, Goa, City42, Kashmir, Pakistan, Article 370, India
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کی کشمیر کے متعلق پالیسی اورر موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔بھارت کو کشمیر سے متعلق 2019 کی صورتحال پر واپس آنا پڑے گا۔ پاکستان کا کشمیر سے متعلق مؤقف واضح اور ٹھوس ہے ،ہمارا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ بھارت سے معمول کے مطابق تعلقات ہونے چاہئیں

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدام (بھارتی آئین سے آرٹیکل 370 کے خاتمہ)نے دونوں ممالک کے حالات کو تبدیل کردیا، بھارت کو بات چیت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔

گوا میں شنگھائی کونسل کے وزرا خارجہ اجلاس کے موقع پر بھارتی اور انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے قزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر بارے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ بھارت کو بات چیت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔بھارتی میڈیا اور عوام کاجو بھی مؤقف ہو ہم بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ ہم امن پسند ہیں اور امن ہی ہماری منزل ہے۔بھارت کے عوام اور ہم دونوں  ہی چاہتے ہیں کہ امن ہو۔
ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے بلائینڈورلڈ کپ کے وقت پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ویزا نہیں دیا تھا۔کھیل کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔بھارت اسپورٹس کیلئے ویزا جاری کرنے سے کیوں ڈرتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سے آن کیمرا ہاتھ ملانے میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں، یہ بھارتی وزیر سے ہی پوچھا جائے، بھارتی وزیر خارجہ اور میرا ایک ہی طریقے سے ایک دوسرے کو سلام کرنا میرے لیے خوشی کی بات ہے، بھارتی وزیر خارجہ سب سے ایک ہی طریقے سے ملے۔

ان کا کہنا تھاکہ سفارتی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جب تک اگست 2019 کی صورتحال پر واپس نہیں جاتے۔