پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے بڑی خبر ،اہلکاروں کو ترقیاں دینے کے احکامات جاری

 پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے بڑی خبر ،اہلکاروں کو ترقیاں دینے کے احکامات جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے بڑی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق آئی جی پنجاب 4 ہزار کے قریب خالی سیٹوں پر اہلکاروں کو ترقیاں دینے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے 2 ہزار 1 سو 10 اے ایس آئیز، 12 سو سب انسپکٹرز، 3 سو 50 انسپکٹرز، 1 سو ڈی ایس پیز اور 40 ایس پیزکی خالی سیٹوں پر بھی ترقی دینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ نئی سیٹوں پر ترقیوں سے حکومتی خزانے پر اضافی بوجھ نہیں پڑے گا، سسٹم میں پہلے سے موجود خالی سیٹوں پر ترقیاں دی جائیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 2 ماہ میں 10 ہزار ملازمین کو ترقیاں دی گئی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer