بیرونِ ملک سازش ,گوگی بچاؤا ماتم قرار

بیرونِ ملک سازش ,گوگی بچاؤا ماتم قرار
کیپشن: Maryam Aurangzeb
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ یہ بیرونِ ملک سازش کا رونا نہیں گوگی بچاؤ کا ماتم ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معاشی بارودی سرنگیں بچھانےوالےاپنی نالائقی کاماتم کر رہےہیں،سازشی ٹولے نے 4 سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی۔

انہوں نے کہاکہ چورٹولےنے 4 سال خزانہ اورتوشہ خانہ لوٹا،چورٹولے کی گوگی پچاؤ تحریک کا عنوان ہے بیرونی سازش۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سازشی ٹولہ اب رو دھو اورچیخیں مارکےوقت گزاررہے ہیں، ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ عمران خان کی نالائقی اورلوٹ مارہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہاکہ عوام کو 4 سال بعد صرف 2 ہفتوں میں سستا آٹا، چینی، گھی مل رہاہے، سعودی عرب اوریواےای سے کاروباری شراکت داریاں ہو رہی ہیں۔