ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوشش کر ینگے پٹرول کی قیمت برقرار رکھیں، مفتاح اسماعیل

کوشش کر ینگے پٹرول کی قیمت برقرار رکھیں، مفتاح اسماعیل
کیپشن: miftah ismail
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ بینکوں سےقرض لیتےہیں تو وہاں شرح سودبڑھ جاتی ہیں ۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوشش کرینگے پڑولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھیں ، جو بوجھ ڈالا گیا ہے وہ پاکستان پر ڈالا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو مارکیٹ سے قرض لینا پڑتا ہے، رواں ماہ 102 ارب روپے حکومت نقصان برداشت کرےگی۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں جتناہوسکے سبسڈی دیں گے، ہم کوشش کریں گے پٹرول کی قیمت برقرار رکھیں ، حکومت کو فی لیٹر ڈیزل پر70 روپے نقصان ہورہا ہے، پٹرول پر لیوی اورسیلزٹیکس نہیں لگائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ خان صاحب کے قول و فعل میں فرق ہے،ماضی کی حکومت نے ملک کیلئے مشکلات پیدا کیں۔وزیرخزانہ نے مزید کہاکہ حکومت اس وقت پٹرول پر30 روپے نقصان کررہی ہے۔