ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان بھر میں  پینتی کوسٹ سنڈے روایتی جوش و جذبہ سے منایا گیا

 Sunday Pentecost and the Spirit of Truth', City42, Pentecost
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان بھر میں مسیحی برادری نے اتوار کو پینٹی کوسٹ سنڈے  مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ گزارا۔ 

لاہور میں پروٹیسٹینٹ اور کیتھولک فرقہ کے تمام گرجا گھروں میں پینتی کوسٹ سنڈے کی  عبادات روایتی طریقہ سے کی گئیں۔ مرکزی عبادتی تقریبات  لاہور کے کیتھیڈرل چرچ ریگل چوک اور کیتھیڈرل چرچ آف ریسوریکشن میں منعقد ہوئیں۔ تمام گرجا گھروں میں پاکستان کی سلامتی، عوام کی خوشحالی اور امنِ عالم کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

پینتی کوسٹ کا واقعہ کیا ہے

کرسچئین عقیدے کے مطابق خداوند یسوع المسیح نے آسمان پر جانے سے پہلے اپنے  شاگردوں سے وعدہ کیا تھا کہ ان کے جانے کے بعد خدا تعالی ان کی مدد اور روحانی بالیدگی کے لئے روح القدس کو بھیجیں گے، یسوع المسیح کے آسمان پر جانے کے بعد ان کے شاگرد  اس وعدے کے پورا ہونے کا انتظار کرتے رہے جو بعد ازاں یسوع المسیح کے پاس اوور کے آخری کھانے کے پچاس دن بعد  پورا ہوا اور شاگردوں کو روح القدس کی مدد اور رفاقت مل گئی۔ تاہم پینتی کوسٹ کا واقعہ اس لئے اہم ہے کہ وہاں موجود شاگردوں کو روح القدس کے نزول کا تجربہ ہوا اور انہیں پہلی مرتبہ اپنی روحانی قوت اور خدا کی عطا کردہ صلاحیتوں کا ادراک ہوا۔ 

پینتی کوسٹ  دراصل لفظ  Pentacles  پینٹیکلز سے ماخوذ ہے جس کا معنی پچاسواں ہے۔  یہ دن چونکہ یسوع المسیح کے اپنے شاگردوں کے ساتھ آخری کھانے کے ٹھیک پچاس دن بعد آیا اس لئے اسے پینٹی کوسٹ ڈے کہا جانے لگا۔ 

 ابتدائی مسیحیوں کی ایک گھر میں بنی عبادت گاہ میں اس روز روح القدس کا پہلی مرتبہ شاگردوں پر نزول ہوا تھا جو سب کے سب غیر روحانی عام انسان تھے۔ اس روز   گھر میں عبادت کے لئے جمع ہونے والوں  پر جب روح القدس وارد  ہوا تو وہ مکمل طور پر بدل گئے، ان میں سے بہت سے ایسی زبانیں بولنے لگے جو  وہ پہلے نہیں جانتے تھے۔

  اس روز کو مسیحیت کی تاریخ میں عظیم معجزے کا دن سمجھا جاتا ہے اور  اس دن سے آج تک عام مسیحیوں کو روح القدس کی نعمت عطا ہونے کے حوالے سے اسے خصوصی روحانی دن تصور کیا جاتا ہے۔ صدیوں سے اس دن کی یاد کو ہر سال جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

اس روز چرچز میں پاسٹر اور فادر  کتابِ مقدس سے پینی کوسٹ کے واقعہ کے متعلق  حوالے بیان کر کے روح القدس کی عطا کی ہوئی برکات کا خصوصی ذکر کرتے ہیں۔ 

روایت کے مطابق حضرت یسوع المسیح کے مردوں میں سے جی اٹھنے کے دن  ایسٹر کے 50 دنوں کے بعد پہلا اتوار پینٹی کوسٹ  سنڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پینتی کوسٹ کے چار روز   اس سال 19 فروری کو شروع ہوئے ہیں اور آج اتوار کے روز پینتی کوسٹ کے دنوں کا دوسرا دن ہے۔ 

ویٹیکن نیوز میں پینتی کوسٹ سنڈے کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک تحریر میں کہا گیا ہے کہ "  ایسٹرٹائیڈ کے پچاس دنوں کے اختتام پر   کلام مقدس کی آیات کی تلاوت سے بھرا ہوا تہوار پینٹی کوسٹ  ڈے آتا ہے۔"

پینتی کوسٹ ڈے پر "جس چیز کو ہم  بنیادی طور پر منا رہے ہیں وہ رب کی روح ہے جس نے پوری دنیا کو بھر دیا ہے اور رب  اسے مسلسل بھرتا رہتا ہے۔""پینتی کوسٹ ڈے  کی خوشخبری  میں روح القدس کو ایک خاص وصف کے تحت سمجھا جاتا ہے جس کا اظہار دو بار دہرائے جانے والے جملے "سچ کا روح" (Spirit of Truth) میں کیا گیا ہے۔"

پینٹی کوسٹ سنڈے  پر لاہور اور ملک بھر کے گرجا گھروں میں معمول کی عبادات کی طرح عبادت کی گئی تاہم آج کے سرمن کا موضوع پینتی کوسٹ کے واقعات تھے۔