ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ؛ دوران ڈکیتی پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو  ہلاک

 اوکاڑہ؛ دوران ڈکیتی پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو  ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان : اوکاڑہ تھانہ بی ڈویژن کی حدود خالد ٹاؤن میں دوران ڈکیتی پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو  ہلاک ہوگئے ۔ 
خالد ٹاؤن میں 2 مسلح ڈاکو شہری کے گھر میں داخل ہوئے، اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور علاقہ مکینوں نے گھر کا محاصرہ کیا۔ دوران واردات ڈاکوؤں کا پولیس اور اہل علاقہ سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈاکوں کی فائرنگ سے راؤ شاہد نامی شہری زخمی ہوگیا، جبکہ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ 
زخمی شہری کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔