پنجاب حکومت کا 8 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا 8 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پنجاب حکومت نے 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا.

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب،اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ 

فیصلے کے مطابق لوگوں کی نقل وحمل محدود کرنے کیلئے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ، سیاحتی مقا مات، بند رہیں گے. شہروں کےداخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے جائیں گے.  چیک پوائنٹس پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی.   

 ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں۔شہری کورونا پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں، عوام عید سادگی سے منائیں۔احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں.

 چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر زیادہ چھٹیاں دینے کا مقصد لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنا ہے. احتیاطی تدابیر کی اہمیت سے متعلق شعور و آگاہی کو بڑھایا جائے. شہری عید کی چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں. این سی او سی کی ہدایت کے مطابق چھٹیوں کےدوران پارکس، سیاحتی مقامات کو مکمل بند رکھا جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer