ٹائیگرفورس رضاکاروں کی رجسٹریشن کاعمل مکمل،80 ہزار کا لشکرتیار

 ٹائیگرفورس رضاکاروں کی رجسٹریشن کاعمل مکمل،80 ہزار کا لشکرتیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشادحسین) کوروناوائرس کی ریلیف سرگرمیوں کے ٹائیگرفورس رضاکاروں کی رجسٹریشن کاعمل مکمل،80 ہزار کا لشکرتیار کرلیا گیا، ٹائیگرفورس کے رضاکار میٹروپولیٹن کارپوریشن، ضلعی انتظامیہ،پولیس،ہیلتھ ،ایجوکیشن، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ و دیگر محکموں کی معاونت کریں گے.
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیواصغر جوئیہ کوٹائیگرفورس کافوکل پرسن مقرر کردیاگیارضاکاروں کی فی کس ٹیم میں ایک کپتان کے ہمراہ گیارہ کھلاڑی ہوں گےجبکہ ٹائیگر فورس کے رضاکار بلامعاوضہ خدمات سرانجام دینگےوفاقی حکومت کی طرف سے انے والی ڈیش بورڈ لسٹ کے مطابق بھرپور رابطہ شروع کر دیا گیا۔ رضاکاروں کو مارکیٹوں میں قطار مینجمنٹ سسٹم بحال رکھنے میں کردار اداکرینگے ٹائیگرفورس رضاکاروں کو سرکاری شناخت پر مبنی کارڈ فراہم کیاجائےگاتاکہ ٹائیگرفورس کے رضاکاروں قرنطینہ سینٹرز کے باہر اور لاک ڈاؤن ایریاز میں ریلیف کے کاموں کو بھی سرانجام دےسکیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ کے مطابق ٹائیگرفورس کےرضاکارگراں فروشی اورپرائس کنٹرول جیسےٹاسک بھی پورےکرینگےپنجاب حکومت کی ہدایت پر مختلف ٹاسک ٹائیگرفورس کو تفویض کیے جاسکتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور سرکاری ادارے ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کورونا ٹائیگر فورس میں رجسٹر ہونے والوں میں سب سے زیادہ طلبہ شامل ہیں،سوشل ورکر، انجنیئرز، اساتذہ، سیاسی کارکن، ڈاکٹرز، وکلاء اور صحافیوں نے بھی خود کو رجسٹرڈ کرایا۔کورونا ٹائیگر فورس کو ہینڈل کرنے کے لیے ضلع، تحصیل اور یوسی سطح پر کمیٹی بنے گی، 10 رکنی کمیٹی کی سربراہی ضلع کی سطح پرڈپٹی کمشنر،تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر اور یو سی میں سیکرٹری یونین کونسل کرے گا، ٹائیگر فورس کورونا متاثرین کو کھانا پہنچانے اور قرنطینہ مراکز کی انتظامیہ کو اسسٹ کرنے کے فرائض سرانجام دے گی۔

 واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس تشکیل دی گئی ہے جو لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی مدد سمیت مستحقین تک راش بھی پہنچانے کا کام انجام دے گی۔گزشتہ دنوں پنجاب سے 4 لاکھ 79 ہزار ٹائیگرز نے رجسٹریشن کروائی تھی  رجسٹریشن کرانے والوں میں 6 لاکھ 96 ہزار409 مرد جبکہ 20 ہزار 320 خواتین شامل تھیں جو کہ اب مزید بڑھ چکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer