نیب آفس لاہور میں آگ لگ گئی

نیب آفس لاہور میں آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) نیب آفس لاہور کے ایک کمرے   میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اُٹھی ، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

 ترجمان نیب لاہور کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع نیب آفس میں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک کمرے میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، ڈیوٹی پر موجود عملے نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو مدد کیلئے طلب کیا جس پر ریسکیو 1122 کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا گیا۔

ترجمان نیب لاہور کے مطابق کمرے میں موجود فرنیچر میں ایک ٹیبل، کرسی اور صوفہ آگ کی زد میں آیا ہے، تفتیشی مقدمات کا مکمل ریکارڈ الگ اور محفوظ مقام پر ہونے کی وجہ سے کسی بھی نوعیت کے نقصان سے بالکل محفوظ رہا ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق ادارہ کسی بھی قسم کے خدشات کی نفی کرتا ہے اور اس بات کی نشاندہی بھی کی جاتی ہے کہ نیب میں 24 گھنٹے سکیورٹی کا معقول انتظام موجود ہے، نیب میں موجود تمام ریکارڈ و دیگر کی حفاظت کیلئے خاطر خواہ انتظامات بھی کر رکھے ہیں تاکہ کسی بھی نوعیت کے ممکنہ حادثہ سے بچاؤ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

دوسری جانب قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کی نیب میں پیشی سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔ترجمان نیب کے مطابق میڈیا رپورٹس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نیب نے شہباز شریف سے متعلق آج کوئی پریس ریلیز جاری کی ہے۔

نیب اعلامیہ میں کہا گیا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کرے، نیب سے وابستہ بے بنیاد خبروں کو ہرگز نشر نہ کیا جائے،اس ضمن میں ترجمان قومی احتساب بیورو سے پیمرا قوانین کے مطابق معلومات / خبر کی تصدیق کی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer