امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملکی ترقی کا راز بتا دیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملکی ترقی کا راز بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر شیخ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ خلائی مخلوق خلاء میں رہے، زمین والوں کو اُن کا کام کرنے دیں، ملک میں جمہوریت ہوگی تب ہی ملک ترقی کرے گا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وائس چیئرمین یونین کونسل 89عابد میر اور تاجر رہنما نعیم میر کے والد سلیم میر کی نماز جنازہ  ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ 2013 کے عام انتخابات  میں خفیہ قوتوں نے اپنا کام دکھایا تھا، اور بعض لوگ کہتے ہیں دو ہزاراٹھارہ کے انتخابات میں بھی خفیہ قوتیں اپنا کردار ادا کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا کو زبان درازی مہنگی پڑگئی، 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر 

سراج الحق کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق خلاء میں رہے، زمین والوں کو اُن کا کام کرنے دیں، جمہوریت ہوگی تب ہی ملک ترقی کرے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  حکومتی دعوے کھوکھلے، لوڈشیڈنگ کا بحران برقرار، شہباز شریف نام تبدیل کرلیں: اپوزیشن

نماز جنارہ میں وفاقی وزیر پرویز ملک، صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر، ایم این اے مہر اشتیاق، ایم پی اے چوہدری شہباز احمد، لارڈ میئر مبشر جاوید، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان، رہنما تحریک انصاف اعجاز چوہدری، ایم پی اے میاں اسلم اقبال، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، فرید پراچہ، ڈپٹی میئر میاں طارق، اعجاز احمد حفیظ اور نذیر خان سواتی سمیت تاجر برادری  کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔