ویب ڈیسک : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ممبئی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر فیلنڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن 89 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ شیوام دوبے نے 43 ، ایشان کشن 39، سوریا کمار یادیو 11، ہاردک پانڈیا 27 اور تلک ورما نے 21 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور عادل راشد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کی ٹیم 254رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹ پر 246 رنز تک پہنچ سکی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 105رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ول جیکس نے 35 اور جوز بٹلر نے 25رنز اسکور کیے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل نے نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کا فائنل اتوار کو احمد آبادمیں کھیلا جائے گا۔