عرفان ملک: شہر میں فول پروف سیکورٹی کیلئے ڈولفن سکواڈ ہائی الرٹ کردی گئی ۔
ذرائع کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شکنجہ مزید سخت کرتے ہوئے 48 گھنٹے کے دوران اشتہاریوں، عدالتی مفروران، عادی ملزمان کیخلاف کارروائیاں کیں ۔
ایس پی ڈولفن اسامہ امین چیمہ نے بتایا کہ مختلف مقدمات میں مطلوب 499 ملزمان گرفتار کیے ۔گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
ڈولفن سکواڈ نے 317 ریکارڈ یافتہ، 97 عادی مجرمان کو حراست میں لیا، مختلف زیر سماعت مقدمات میں 38 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے۔
ڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزمان کو کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا۔
واضح رہےکہ حکومتِ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، دفعہ 144 کا نفاذ دہشتگردی کے ممکنہ خطرات کے باعث کیا گی تھا۔ اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 4یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد، پنجاب میں اسلحہ کی نمائش اور عوامی مقامات پر استعمال پر مکمل پابندی عائد، اس کے علاوہ صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت 7 روز کیلئے پابندیاں نافذ کی گئیں۔ عوامی مقامات پر بغیر اجازت اجتماع منعقد کرنے پر پابندی ہو گی۔