ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشے کی خاطر 3 سالہ بچے کے اغواء کی کوشش، ملزم گرفتار

نشے کی خاطر 3 سالہ بچے کے اغواء کی کوشش، ملزم گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: نشے کی لت پوری کرنے کے لیے 3 سالہ بچے کے اغواء کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس کو بچے کے اغواء کی کوشش کے حوالے سے 15 پر کال موصول ہوئی جس کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

پولیس کے مطابق 3 سالہ عثمان گھر کے دروازے کے قریب موجود تھا کہ اسی دوران ملزم نے اسے اغواء کرنے کی کوشش کی۔ بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو آصف ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم علی چونگی امرسدھو کا رہائشی ہے اور نشے کا عادی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے نشے کے لیے رقم حاصل کرنے کی خاطر بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔