ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 274 ٹریفک حادثات، 333 افراد زخمی

لاہور میں 274 ٹریفک حادثات، 333 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہر لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 274 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 274 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق، جبکہ 333 زخمی ہوئے، جن میں سے 119 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 214 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔