ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ جیتے یا جنوبی افریقا، فائنل میں بھارت کو ہرانا ہوگا ؛ شائقینِ کرکٹ

 نیوزی لینڈ جیتے یا جنوبی افریقا، فائنل میں بھارت کو ہرانا ہوگا ؛ شائقینِ کرکٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والا بڑا ٹاکرا دیکھنے کیلئے شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد قذافی سٹیڈیم میں موجود ہے ۔

قذافی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ جاری ہے ۔ 

 کرکٹ کے دیوانے میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم میں موجود ہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ چاہے نیوزی لینڈ جیتے یا جنوبی افریقا، لیکن فائنل میں بھارت کو ہرانا ہوگا، رمضان میں روزے کے ساتھ کرکٹ دیکھنے کا الگ ہی مزہ ہے، بیٹنگ ہو یا بولنگ، کیویز ہر میدان میں بازی لے جائیں گے ۔ 

جنوبی افریقہ کے حامی شائقین کا کہنا ہے کہ یہ وقت ہمارا ہے، پروٹیز فائنل کھیلنے دبئی جائیں گے، جنوبی افریقا کی بولنگ اٹیک نیوزی لینڈ کو روک دے گا، آج پروٹیز کا دن ہے۔ 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میلے کا لاہور میں آخری دن ہے ۔ قذافی سٹیڈیم میں میچ کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، میچ دیکھنے کے لیے آئے شائقین کو پی سی بی افطاری فراہم کرے گا۔