ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیمی فائنل میچ؛ سٹیڈیم کے اندر اور باہر جدید ترین سرویلنس سسٹم سے مانیٹرنگ جاری

سیمی فائنل میچ؛ سٹیڈیم کے اندر اور باہر جدید ترین سرویلنس سسٹم سے مانیٹرنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : قذافی اسٹیڈیم میں ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میچ کی جدید ترین سرویلنس سسٹم سے مانیٹرنگ جاری ہے۔ 

قذافی سٹیڈیم کے اندر اور باہر سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔ اس حوالے سے ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ میچ کی سرویلنس 700سے زائد کیمروں سے کی جاری ہے ، ایئرپورٹ ،ہوٹل سے سٹیڈیم وگرد و نواح کے روٹس کی 24 گھنٹے سرویلنس جاری ہے، پی آر یو گاڑیوں پر نصب کیمروں سے بھی روٹس کی مانیٹرنگ کی جاری ہے ۔ 

سیف سٹی کی موبائل کمانڈ وہیکل میچز کی مانیٹرنگ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں موجود ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس سمیت ایلیٹ فورس کی33، ڈولفن اور پیرو کی 71 ٹیمیں پٹرولنگ کرینگی، لاہور پولیس کے ساتھ ملکر سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے ۔