ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امتحانی ڈیوٹی سے انکار؛ پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ

امتحانی ڈیوٹی سے انکار؛ پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : امتحانی ڈیوٹی سے غیر حاضر عملہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا 
وزیر تعلیم نے  ڈیوٹی سے غیر حاضر عملہ کے خلاف زیرو ٹالیرنس اختیار کرنے کی ہدایت  کردی ، وزیر تعلیم نے ڈیوٹی سے انکار کرنے والے عملہ کی فہرستیں فوری طلب کرلیں
وزیر تعلیم  نے کہا سروس رولز کے تحت کوئی سرکاری ٹیچر ڈیوٹی سے انکار نہیں کر سکتا،

واضح رہے پہلے بھی درجنوں اساتذہ کو ڈیوٹی نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں اس سے قبل  میٹرک کے امتحانات میں  کنٹرولر بورڈ نے کالج پروفیسرز کی بھی ڈیوٹیاں لگا دیں تھیں جس پر پروفیسرز نے  احتجاج کیا تھا کہ ان کی بی ایس کی کلاسز کا حرج ہوتا ہے ۔اس کے بعد سکولوں کے ہی عملے کو  امتحانی  ڈیوٹیوں پر تعینات کیا گیا تھا  جس میں بھی کئی اساتذہ ڈیوٹیاں کرنے پر راضی نہیں تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ  امتحانی ڈیوٹیوں کا معاوضہ بھی کم ہے