ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں کینٹ پر حملہ میں ملوث دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، فیصل کریم کنڈی

بنوں کینٹ پر حملہ میں ملوث دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، فیصل کریم کنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ 

گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے میں بے گناہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، ساتھہ ہی شہداء کے درجات کی بلندی، پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔

فیصل کریم کنڈی نے حملے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، بنوں کینٹ پر حملہ میں ملوث دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا, جبکہ شدید جھڑپ کے دوران 5 بہادر فوجی مادرِ وطن پر قربان ہوگئے.