ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کی معروف جوڑی میں علیحدگی ہوگئی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بالی ووڈ کی معروف جوڑی میں علیحدگی ہوگئی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی معروف جوڑی نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی۔

 بھارتی میڈیا پر اداکارہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کی جلد شادی کے چرچے تھے،تاہم اب دونوں نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور جوڑے کے درمیان جاری رومانوی تعلقات ختم ہوچکے ہیں۔

 بھارتی میڈیاکے مطابق اداکار اور اداکارہ نے باقاعدہ بریک اپ اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے دوستانہ بندھن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ  تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے یہ فیصلہ چند ہفتے قبل کیا ہے۔

 بھارتی میڈیاکی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑی سے منسلک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمنا بھاٹیااور وجے میں علیحدگی ہو گئی ہے اور یہ جوڑی اب صرف اچھے دوست ہیں۔

واضح رہے کہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے 2022 میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں ہونے کی تصدیق کی تھی،دونوں کوپہلی بار ایک ساتھ بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں دیکھا گیا تھا۔