سٹی 42 : بس اڈوں پر زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے افسران کو اوور چارجنگ پر سخت ایکشن لینے کی ہدایت کردی، انہوں نے معمول کے دنوں کے ساتھ ساتھ عید پر بھی مسلسل چیکنگ کرنے کا حکم دے دیا ۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاکہ کسی صورت بھی زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ انہوں نے وارننگ دی کہ مختلف بس اڈوں کے اچانک دورے کر کے مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
بلال اکبر خان نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے کہاکہ عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ کسی طور بھی زائد کرایہ نہ دیں ۔