ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 110، ایمریٹس کی پروازیں ای کے 609 اور ای کے 605، اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504 اور فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 منسوخ کر دی گئی ہیں۔کراچی سے لاہور جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 408 چار گھنٹے کی تاخیر کے بعد دوپہر چار بجے روانہ ہوگی جبکہ ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123 بھی منسوخ کی گئی ہے تاہم پرواز پی ایف 125 تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد شام چھ بجے روانہ ہوگی۔

اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلو کی پرواز 208 بھی منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ پرواز 200 پانچ گھنٹے کی تاخیر کے بعد شام چھ بجے روانہ ہوگی۔کراچی سے کوئٹہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 851 صبح گیارہ بجے کے بجائے رات بارہ بجے روانہ ہوگی۔ کراچی سے لاہور جانے والی ایئر بلیو کی پرواز 402، پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 اور 302، اور فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840 بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔

ایئرلائنز کی جانب سے مسافروں کو متبادل پروازوں اور تاخیر کی معلومات فراہم کرنے کا عمل جاری ہے اور حکام نے مسافروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ایئرلائنز سے رابطہ کر کے اپنے سفر کی تازہ ترین صورتحال معلوم کریں۔