بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ، دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے

 بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ، دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بنوں میں تھانہ وزیر سب ڈویژن کی حدود  میں تورہ تپہ پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملہ میں فائرنگ سے دو سیکورٹی اہلکار شہید  ہو گئے اور ایک اہلکار  زخمی ہوگیا ۔

شہید ہونے والوں کی میتوں اور زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔

، سیکورٹی ذرائع  کے مطابق اس دہشتگرد حملہ کے بعد  سیکورٹی فورسز ن کے جوانوں نے علاقہ  کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا  ہے۔ خیبر پختنوخوا میں نئی صوبائی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ دہشتگردوں کی پہلی کارروائی ہے۔