محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ سجاد)  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہے گا تاہم شمال مغربی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

 شہر لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری، سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 59فیصد ریکارڈ کیاگیا ہے۔

 شہر میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی، ہوا میں آلودگی کی شرح209ریکارڈ، ڈی ایچ اے فیز 8 میں آلودگی کی شرح253 ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

 ماہرین کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 دوسری جانب بلوچستان میں آج شام سے بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کی گئی ہے، گوادر سمیت صوبے کے 16 اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چلاس میں لوئر کوہستان میں 3 روز سے بند شاہراہ قراقرم کچھ دیر بحال ہونے کے بعد ایک بار پھر بند ہوگئی۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفیلی ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوگئی۔

 ادھرسندھ میں شدید سردی کی لہر میں 6مارچ سے کمی آنے کا امکان ہے ،جمعہ سے درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی ہے۔

 خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا نیا سپیل برسنے کو تیار ہے جبکہ بالائی علاقوں میں مزید برفباری ہونے کا بھی امکان ہے، آج سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ 7 مارچ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

 برفباری سے بند لواری ٹنل کی سڑک کو کھول دیا گیا، مری میں پڑھنہ کے مقام پر بارشوں کے باعث بڑا علاقہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہے جس کی وجہ سے مری اور کوٹلی ستیاں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 5 گھر مکمل تباہ جبکہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer