یوٹیلیٹی سٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے اچھی خبر

utility stores,Ramadan package,City42
کیپشن: Utility store
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا،  5 ارب کے رمضان ریلیف پیکج میں 1 ارب 15 کروڑ روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جبکہ 3 ارب 84 کروڑ روپے عام صارفین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ 

 ماہِ رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیاء پر 5 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج دیا جائے گا۔ اس پیکج کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ایک حصہ بی آئی ایس پی BISP مستحقین کے لیے جبکہ دوسرا حصہ عام صارفین کے لیے مختص کیا جائے گا۔ 

 یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 20 مارچ سے ہو گا جس میں بی آئی ایس پی مستحقین کو  1 ارب 15 کروڑ روپے کا ریلیف دیا جائے گا جبکہ باقی تمام صارفین کو 3 ارب 84 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ 

 واضح رہے کہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیاء پر 5 ارب روپے ریلیف دینے کا منصوبہ ہے۔ بی آئی ایس پی کے مستحقین کو گھی پر 100 روپے ، آٹے پر 52 روپے اور  چینی پر 30 روپے سبسڈی ملے گی۔بی آئی ایس پی مستحقین کو  10 کلو  آٹے کا تھیلا 400 روپے، گھی 300 روپے اور چینی 70 روپے فی کلو ملے گی۔ 

  دوسری جانب عام صارفین کو  آٹے پر 27 روپے، چینی پر 11 روپے اور گھی پر 25 روپے سبسڈی ملے گی۔ عام صارفین کے لیے 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے، گھی 490 روپے اور چینی 89 روپے فی کلو میسر ہو گی۔ اس کے علاوہ  تمام صارفین کو دالوں پر 20 روپے فی کلو سبسڈی کے ساتھ ساتھ کوکنگ آئل پر 25 ، بیسن پر 50 ، کھجور پر بھی 50 اور  مشروبات پر 15 سے 30  فی صد تک ریلیف دیا جائے گا۔ چائے پر 100 روپے اور بلیک ٹی پر 30 روپے جبکہ مصالحوں پر 10 فی صد رعائت دی جائے گی