’عمران خان روئیں یا چیخیں، ان سے سمجھوتہ کرنےکوکوئی تیار نہیں‘

’عمران خان روئیں یا چیخیں، ان سے سمجھوتہ کرنےکوکوئی تیار نہیں‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان روئیں یا چیخیں ، ان سے سمجھوتہ کرنےکو کوئی تیار نہیں ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی 'رجیم ہٹانے والوں' ، 'امپورٹڈ حکومت' اور خود پر 'حملہ کرانے والوں '،  سب سے سمجھوتے کی بات ، سمجھوتہ نہیں، این آر او کے لیے منتیں ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق عمران خان سمجھوتے کی بات اس لیےکر رہے ہیں کہ ہیروں، 190 ملین پاؤنڈ اور القادر ٹرسٹ کی ٹرسٹی کا جواب نہ دینا پڑے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعےکارکنوں سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ سب سے بات کرنے اور سب سے سمجھوتہ کرنےکے لیے تیار ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ  سیاستدان سب سے بات کرتا ہےکسی سے کُٹی نہیں کرتا لیکن جو لوگ ملک کا پیسا چوری کرتے ہیں ان سے کیسے سمجھوتہ ہوسکتا ہے؟  جنرل باجوہ نے کہا کہ ان کو این آر او دے دو ، میں کون ہوتا ہوں کہ عوام کا پیسا ان کو معاف کردوں؟ 

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں سب سے بات کرنےکو تیار ہوں، مجھے پتا ہے کہ قاتلانہ حملے میں کون کون ملوث تھا، ملک کی خاطر میں خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث افراد کو معاف کرنےکو تیار ہوں، نیلسن منڈیلا نے 27 سال جیل میں گزارے، باہر آئے تو سب کو معاف کردیا، آج پاکستان جدھر کھڑا ہے سب کو اکھٹا ہونا پڑے گا۔
 

Ansa Awais

Content Writer