ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Rain Weather
کیپشن: Rain Weather
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں ایک بار پھر کمی،ایئرکوالٹی انڈیکس 178 پرواپس آ گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح ایچیسن کالج مال روڈ 240، فدا حسین ہاؤس 235، انارکلی بازار 213، لاہور امریکن سکول 205، ڈی ایچ اے فیز ٹو 192، ڈی ایچ اے فیز ای 191، کوٹ لکھپت 182، ایف سی کالج 181 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر اور گردونواح میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا مطلع صاف رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سنٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا، شہر میں 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer