(عمر اسلم) پٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں کمی کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خاں نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔
مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خاں نےقرارداد میں کہاہےکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں واضح طور پرکم ہو چکی ہیں، پاکستان میں بھی پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں لیکن موجودہ حکومت اس تناسب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہیں کررہی جو افسوسناک ہے۔