4 سیکرٹریز اور 8 ڈپٹی کمشنرز کے تقرروتبادلے کا پلان تیار

4 سیکرٹریز اور 8 ڈپٹی کمشنرز کے تقرروتبادلے کا پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے چار محکموں کے سیکرٹریوں اور 8 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے کا پلان تیار کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے وزیر اعلیٰ کو چار محکموں کے سیکرٹریوں کے تبادلے کی تجویز دی ہے جبکہ آٹھ اضلاع کے ڈی سی کا تبادلہ زیر غور ہے۔ ڈی سی قصور، ڈی سی شیخوپرہ، ڈی سی حافظ آباد، ڈی سی سیالکوٹ اور ایک بڑے ضلع کا ڈی سی کو تبدیل کیا جا رہا ہے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے ورکنگ مکمل کر لی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن شہریار سلطان کو کسی اہم محکمے کا سیکرٹری لگایا جا رہا ہے، سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سلوت سعید کو بھی اہم تقرری دی جا رہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer