فہد علی: ڈرگ ایسوسی ایشن لاہور کی جانب سے شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لوہاری گیٹ ہول سیل میڈیسن مارکیٹ مکمل طور پر بند کر دی گئی۔
شہر بھر میں مختلف میڈیکل سٹورز اور میڈیسن مارکیٹس بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈرگ ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈرگ ایکٹ 2017 کو واپس لیا جائے کیونکہ اس ایکٹ کی وجہ سے وہ لوگ کئی ادویات نہیں بیچ پا رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو پنجاب بھر میں ہڑتال کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: