ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہے، ن لیگ کےوزیر نے بڑا بیان دیدیا

تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہے، ن لیگ کےوزیر نے بڑا بیان دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: صوبائی وزیر قانون راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کی  جماعت ہے۔ پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کے لیے ووٹ بکنے کا کوئی ثبوت نہیں، پنکی پیر کی فال کی بنیاد پر اپنوں پر کروڑوں لینے کے الزام لگا رہے ہیں۔

 وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے سینٹ الیکشن کے دوران  پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کی گواہی دینے سے صاف انکار کردیا۔ صوبائی وزیرکا کہنا ہے کہ انکے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ کروڑوں میں ووٹ بکے۔

مزید پڑھیں:ن لیگ کے لوگوں نے اعلان بغاوت کر دیا: میاں محمود الرشید

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا صاف ستھرے اورکرپشن سے پاک کے پی کے کی بات کرنے والا عمران خان اپنے ہی ایم پی ایز پرکروڑوں لینے کے الزامات لگا رہا ہے۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ  ن لیگ  کو روکنے کے لیے بڑی سازشیں کی گئیں لیکن اب شیرسینٹ میں بھی دھاڑ رہا ہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ جنرل الیکشن کے بعد شیر قومی اسمبلی میں بھی دھاڑے گا، سعدیہ عباسی اور نزہت صادق پہلے بھی سینیٹر رہ چکی ہیں۔ ان کی دوہری شہریت  کے بارے میں الیکشن کمیشن اپنی تحقیقات کر لے۔