شراب کے نشے میں دھت امیر زادے کی خطرناک ڈرائیونگ سے ٹریفک حادثے

شراب کے نشے میں دھت امیر زادے کی خطرناک ڈرائیونگ سے ٹریفک حادثے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) کینٹ میں 2 مختلف مقامات پر حادثات میں 4افراد زخمی ہو گئے، حادثہ میں زخمی ہونیوالوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نشے میں دھت نوجوان نے کینٹ میں دو مقامات پر گاڑیوں کو ٹکر دے ماری, چار افراد ان حادثات کی زد میں آکر زخمی ہو گئے جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں زخمی  تین افراد کی حالت تشویشناک ہے ہسپتال منتقلکر دیا گیا۔

واضح رہے کہ نشے میں دھت جوان نے گرجا چوک اور افشاں چوک میں گاڑیوں کو ٹکر ماری تھی،  کار سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔