ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے حیدرآباد زون نے بھرتی ٹیسٹ کے دوران جعلسازی کی 2 کوششیں ناکام بنا دیں

ایف آئی اے حیدرآباد زون نے بھرتی ٹیسٹ کے دوران جعلسازی کی 2 کوششیں ناکام بنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے حیدرآباد زون نے بھرتی ٹیسٹ کے دوران جعلسازی کی 2 کوششیں ناکام بنا دیں . 

فزیکل ٹیسٹ میں دوسرے امیدواروں کی جگہ امتحان دینے والے 2 افراد گرفتار کرلیے گئے ۔ عمران علی اور زین اللہ سبزوئی کو مبینہ طور پر امیدواروں کی جگہ ٹیسٹ دیتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔ 

ڈائریکٹر ایف آئی اے حیدرآباد زون نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ۔ واقعے میں ملوث تمام افراد اور سہولت کاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں ۔