ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ:ٹریفک کے بھاری جرمانوں اور گاڑیوں کے ٹیکس کے خلاف متفرق درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ:ٹریفک کے بھاری جرمانوں اور گاڑیوں کے ٹیکس کے خلاف متفرق درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز) پنجاب میں ٹریفک کے بھاری جرمانوں اور گاڑیوں کے ٹیکس کے خلاف متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھاری ٹریفک چالان آئین سے متصادم ہیں اور شہریوں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  خاتون شہری درخواست گزار جمیلہ فاطمہ کی جانب سے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب کے شہریوں پر ٹریفک پولیس کی جانب سے بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں جو آئینی طور پر درست نہیں۔مزید کہا گیا ہے کہ بھاری ٹریفک چالان آئین سے متصادم ہیں اور شہریوں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

 درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب حکومت سے ٹریفک جرمانوں اور گاڑیوں کے ٹیکس کی گزشتہ پانچ سال کی تفصیلات طلب کی جائیں۔درخواست کی گئی ہے کہ عدالت بھاری ٹریفک چالانز کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے۔