ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا عاصم اظہر کے نئے گانے میں ہانیہ عامر کی آواز شامل ہے؟

کیا عاصم اظہر کے نئے گانے میں ہانیہ عامر کی آواز شامل ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے گانے میں ہانیہ عامر کی آواز شامل ہونے کی چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں۔

حال ہی میں عاصم اظہر کا نیا گانا 'آرزو،'ریلیز ہوا ہے جو خان، مادھورکسو اور نور کے ساتھ مل کر گایا گیا ہے۔

یہ گانا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور عاصم اظہر کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس پر صارفین  کی جانب سے یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اس گانے کی مشہور لائن ’پھر سے بولو‘ ہانیہ عامر کی آواز میں ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کچھ صارفین نے اداکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے بھی کمنٹس کیے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer