ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھرکیلئےترقیاتی پروگرام لارہےہیں،مریم اورنگزیب

پنجاب بھرکیلئےترقیاتی پروگرام لارہےہیں،مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے   سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے  نیوزکانفرنس کی اور کہا موسمیاتی تبدیلی کےچیلنجزسےنمٹنےکیلئے100ارب روپےمختص کیےگئے ہیں 
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا پنجاب بھرکیلئےترقیاتی پروگرام لارہےہیں،صوبےمیں کسانوں کیلئےسپرسیڈرپروگرام شروع کیا،3ہزارسےزائدسپرسیڈکسانوں کوفراہم کیےجاچکےہیں،بڑےشہروں کیلئےای بس منصوبہ ماحول میں مثبت تبدیلی لائےگا،آلودگی میں کمی کیلئےزراعت،تعمیراتی شعبےمیں جدت لارہےہیں،موسمیاتی تبدیلی کےچیلنجزسےنمٹنےکیلئے100ارب روپےمختص کیےگئے،پلانٹ فارپاکستان منصوبےکےتحت اقدامات کیےجارہےہیں،ایئرکوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کیلئے50ایئرمانیٹرزلگائےگئے،انوائرنمنٹل فورس کوضروری سامان سےلیس کیاگیا،
مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ ہر ادارہ چاہے بڑا ہو یا چھوٹا آج ماحولیات کا عالمی دن منا رہا ہے،آج کے دن کا مقصد ہے لوگوں کو بتانا کہ ماحولیاتی تبدیلی کیا ہوتی ہے،ہم سے پہلے اس محکمہ میں سیکرٹری تک موجود نہیں تھا،نہ اس ادارہ کے پاس فنڈز تھے نا ہی ایڈمنسٹریٹرز تھے،محکمہ ماحولیات نے وہ کام کر دکھائیں ہیں جو کوئی سوچ نہیں سکتا تھا،ہیومن ریسورس، ایڈمنسٹریٹرز اور مختلف منصوبوں سے محکمہ کو کامیاب کر دکھایا،شجر کاری مہم کا آغاز کیا، لکھو ڈیر اور محمود بوٹی میں لینڈ فل منصوبہ لائے،سموگ سے لڑنے کیلئے سابقہ حکومت نے کوئی کام نہیں کیا،3 اے کیو مانیٹرز تھیں مگر اب 50 سے زائد ہو چکی ہیں،اس نمبر کو ہم نے 100 تک لیکر جانا ہے،انوائرمنٹ فارس کے حوالے سے ہم نے شور نہیں مچایا،موثر اقدامات سے ہم نے ای پی اے کو کامیاب کر دکھایا ہے،اس وقت پانی کا مسئلہ پاکستان کو درپیش ہے،پانی کی افادیت کے حوالے سے وفاقی سطح پر کام ہو رہا ہے،پانی کو سٹور کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،پاکستانی عوام کو پانی کے بے دریغ استعمال کو بھی روکنا ہو گا،ہم سب شہریوں کو اپنے طور پر بھی پانی بچانے میں کردار ادا کرنا ہو گا،ہم نے تمام چیزوں کو ڈیجیٹل کر دیا ہے جس سے کرپشن ختم ہو گئی ہے،حکومت اپنا کردار کر رہی ہے بس شہریوں کو چاہیے اپنا فرض ادا کریں