ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ایشیاکا سب سے بڑا ہسپتال ہوگا؛خواجہ سلمان رفیق

نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ایشیاکا سب سے بڑا ہسپتال ہوگا؛خواجہ سلمان رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹییوٹ آف کینسر کے طبی سامان کا جائزہ لیتے ہوئے کہایہ ہسپتال ایشیا کا سب سے بڑا ہسپتال ہوگا

 وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اجلاس ہوا،اجلاس میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر کیلئے طبی سامان کی خریداری کا جائزہ لیا گیا، خواجہ سلمان رفیق نے کہا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ایشیاکا سب سے بڑا ہسپتال ہوگا، کینسر ہسپتال میں لیول 4 کے مریضوں کا علاج و معالجہ بھی کیا جائے گا،

اجلاس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز  ،پروفیسر محمد عمران، پروفیسر اصغر نقی، پروفیسر عباس کھوکھر اور آئی ڈیپ کی ٹیم نے شرکت کی