سٹی42:اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے فواد چودھری کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ، اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کرکے فواد چوہدری کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا،ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 25 ستمبر 2024 کو فواد چوہدری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
سابق وزیر کا نام پی سی ایل سے نکالے جانے پر عدالت نے درخواست نمٹا دی ، اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے کہاں جانا ہے ہم نے یہیں اپوزیشن کرنی ہے ، جس پر جسٹس انعام نے کہا کہ آپ نے بھی ان کے پیچھے پڑ کر نام نکلوایا ہے۔