ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیلوں کی لڑائی میں بزرگ شخص کی جان چلی گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

بیلوں کی لڑائی میں بزرگ شخص کی جان چلی گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سبھاش نگر  کےعلاقے میں دو بیلوں کے درمیان لڑائی کے دوران ایک 85 سالہ شخص کی دردناک موت ہو گئی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھارت کے سبھاش نگر علاقہ کی ہے، جس میں بیلوں کو لڑتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے بیلوں کی لڑائی میں معمر شخص کی موت ہوئی۔

 سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں بپھرے ہوئے بیلوں کو دیکھا جاسکتا ہے جو ایک دوسرے کو ٹکریں مارتے ہیں، کھلے بازار میں ہونے والی بیلوں کی اس لڑائی کی ویڈیو کو وہاں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج نے محفوظ کیا جس کو بعد میں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا گیا۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سبھاش نگر  کےعلاقے میں دو بیلوں کے درمیان لڑائی کے دوران ایک 85 سالہ شخص کی دردناک موت ہو گئی،  85 سالہ شخص خود کو بچانے کے لئے قریبی دکان کی سیڑھیوں پر چڑھ گیا، اُس نے ہاتھ میں چھڑی بھی پکڑی ہوئی تھی تاکہ بیل اُس کی جانب نہ آئیں مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ 

بیل لڑتے ہوئے اُس کی طرف آئے ایک بیل نے دوسرے پر حملہ کیا تو وہ پیچھے بھاگا، خود کو بچانے کے لئے بزرگ شخص نے چھڑی کا استعمال کیا مگر بیل کی زور دار ٹکر نے اس کو زمین پر پٹخ دیا اور کچھ ہی دیر بعد اُس کی موت واقع ہوگئی۔