ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میوہسپتال کے مردہ خانے کے فریزر خراب، میتیں بدبو چھوڑنے لگیں

میوہسپتال کے مردہ خانے کے فریزر خراب، میتیں بدبو چھوڑنے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین :میو ہسپتال مردہ خانہ کے فریزر جواب دے گئے,فریزر خراب ہونے سے مردہ خانہ میں موجود میتیں خراب ہونے لگیں.

  ذرائع کے مطابق میو ہسپتال کے مردہ خانہ میں اس وقت 17 میتیں موجود ہیں،فریزر خراب ہونے سے میتیوں سے بدبو اُٹھنے لگی،ایک ہفتہ بعد بھی انتظامیہ خراب فریزر کی مرمت نہ کروا سکی، میو ہسپتال میں 84 میتیں رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔

 ذرائع  نے بتایا کہ میو ہسپتال مردہ خانہ شہر کا سب  سے بڑا مردہ خانہ ہے،فریزر خراب ہونے سےمیتیں محفوظ رکھنے کی گنجائش نہ ہونے کےبرابر رہ گئی۔