غروب آفتاب کے وقت مارکیٹس بند کرنے سے متعلق وفاقی وزیر کا اہم بیان

Khurram dastgir,federal minister,statement,loadshedding
کیپشن: Khurram dastgir,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے،بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے کاروبار سمیت ہر شے کو شدید متاثر کیا ہے۔

 وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں تاہم  آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی ہو گی۔

سولر انرجی ایسوسی ایشن کی کانفرنس سے خطاب کے دوران  وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر  کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب درآمدی پٹرول، کوئلہ اور ڈیزل سے بجلی بنانا مکمل نہیں ہمیں سستی بجلی ہائیڈل، سولر اور ونڈ پر جانا ہوگا۔

 انہوں نے بتایا کہ وفاقی بجٹ میں سولر پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا جائیگا۔ ان کا  کہنا تھا کہ ہمیں مستقبل میں سستی بجلی پر انحصار کرنا ہوگا۔

بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سابق حکومت کا 56 سو ارب روپے کا ملک کو مقروض کرکے جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غروب آفتاب کے وقت مارکیٹس بند کرنے کی تجویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔