ابرارالحق کا کرن جوہر کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

 ابرارالحق کا کرن جوہر کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
کیپشن: Ibrar Ul Haq And Karan Johar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نامور پاکستانی گلوکار اور سیاسی رہنما ابرار الحق نے بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر اور ہدایت کار ابرارالحق  کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

ابرار الحق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے مداح یہ سوال کررہے ہیں کہ آپ ‘نچ پنجابن’ کی چوری پر بھارتی فلمساز کرن جوہر کے خلاف عدالت کیوں نہیں جارہے؟ تو بتادوں جی ہاں میں کورٹ جاوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی بات نہیں ہوتی کہ آپ نے یوٹیوب پر کریڈٹ دے دیا میں نے آپ کو گانا دیا ہی نہیں ہے تو فکر نہ کریں کورٹ میں ملاقات ہوگی۔

اس سے قبل بھی کرن جوہرکو اپنی ٹوئٹ میں ابرارالحق نے ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ  ’ کرن جوہر جیسے پروڈیوسرکو میرا گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے تھا، یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا گیاہے جس کی ہرگزاجازت نہیں دوں گا‘۔