خاتون سے پرس چھیننا ڈاکوؤں کو مہنگا پڑگیا

خاتون سے پرس چھیننا ڈاکوؤں کو مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ہمت کرے تو انسان کیا نہیں کرسکتا ہے، آج کل معاشرے میں ہونے والے جرائم کی وجہ سے ملزمان آزاد گوم رہے ہیں اور اپنی غنڈہ گردی کے بلے بوتے پرخواتین اور شہریوں کو لوٹ رہے ہیں، مگر کچھ ایسے واقعات بھی موجود ہیں جہاں خواتین نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ان کے کو دبوچ لیا،گوجرانوالہ کی بہادر خاتون نے بھی ایسا ہی کیا۔

تفصیلات کے مطابق چوری، ڈکیتی، رہزانی،زیادتی اور اس جیسے متعدد واقعات نے عوام کا جینا محال بنارکھا ہے جس کے باعث شہری گھروں کی دیلیز اور بازاروں میں غیرمحفوظ ہے، جرائم پیشہ افراد عوام الناس کو لوٹنے میں لگے ہیں اور ان کی جمع پونچی لے جاتے ہیں جبکہ کچھ واقعات میں جرائم پیشہ افراد کو منہ کی کھانی پڑتی ہے،پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک خاتون نے بہادری کا مظاہر کرتے 2 ڈاکوؤں کو پکڑا لیا۔

واقعہ کےبعدپولیس ملزموں کو حراست میں لیتے ہوئے بتایا کہ ملزموں نے خاتون نے پیسے اور دیگر قیمتی سامان چھننے کی کوشش کی جس پر خاتون نے جان کی پروای نہ کرتے ہوئے ان کو دبوچ لیا عین اسی وقت وہاں موجود ٹریفک اہلکار نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا،پولیس کا کہناتھا کہ خاتون احساس کفالت پروگرام سے ملنے والی رقم گھر لے جارہی تھی۔

ملزموں نے اس سے پیسے چھننے کی کوشش کی اس کے ردعمل پر خاتون نے ان کو پکڑ لیا، پولیس کو کہناتھا کہ ملزموں کے خلاف مزید کارروائی کی جارہی ہے تاکہ ان کے اور ساتھیوں کا بھی پتہ چل سکے۔

 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer