ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریض کی ہلاکت کے بعد سروسز ہسپتال میدان جنگ بن گیا

services hospital fight
کیپشن: services hospital fight
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سروسزہسپتال کے نیورو سرجری وارڈ میں مریض کی ہلاکت کےبعد لواحقین کا ڈاکٹرزاورہسپتال ملازمین پر تشدد، ڈاکٹرز نے ایمرجنسی بند کرکے جیل روڈ پر دھرنا دے دیا۔
 تفصیلات کےمطابق  نیورو سرجری وارڈ میں  زیرعلاج وقار نامی مریض کی ہلاکت کے بعد سروسز ہسپتال میدان جنگ بن گیا۔متوفی کے لواحقین نے ڈاکٹرز اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایاجس کے بعد ڈاکٹرز نے جیل روڈ بند کر کے واقعہ کا مقدمہ درج ہونے تک  احتجاج کیا ۔

 ڈاکٹر سعید،ڈاکٹر محمد جعفر کاکہنا تھاکہ مریض کے لواحقین نےپولیس کی موجودگی میں تشددکانشانہ بنایا ،خاتون ڈاکٹر اور نرس کیساتھ بھی بدتمیزی کی گئی۔
صدرینگ ڈاکٹرزسروسز ہسپتال ڈاکٹر عمران نواب کا کہناتھا ایم ایس اورڈی ایم ایس نہیں آئےاور ایس ایچ او شادمان موقع پر موجود تھے پھر بھی ڈاکٹرز کو نہیں بچایا گیا۔ واقعہ پر نہ پہنچنے پر سروسز ہسپتال کا عملہ اعلیٰ حکام پر شدید برہم،ڈاکٹرز  کا کہنا تھاکہ  پرنسپل آفس کے باہر پھر احتجاج کیا جائے گا۔