ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی نیب کا حوالات میں موجود قیدیوں کیلئے عید کی نمازکا اہتمام

ڈی جی نیب کا حوالات میں موجود قیدیوں کیلئے عید کی نمازکا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کی جانب سے عیدالفطر پر نیب حوالات میں موجود قیدیوں کیلئے عید کی نمازکا اہتمام اور لواحقین سے ملاقاتوں کیلئے خصوصی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کے زیر حراست تمام ملزمان نے باجماعت نماز عید ادا کی، ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے تمام زیر حراست ملزمان کو عید کے پر مسرت موقع پر سویاں، مٹھائی، پکوڑے اور چائے فراہم کی گئی۔ ڈی جی نیب کے خصوصی احکامات کے مطابق عید کے تینوں ایام میں زیر حراست ملزمان کے لواحقین کی ملاقات پر کسی قسم کی روک ٹوک نہیں ہوگی۔

لواحقین ان کے ساتھ جتنا وقت چاہیں گزار سکیں گے اس دوران لنچ، ڈنر وغیرہ کی سہولت میسر ہوگی، نیب لاہور کے مطابق ڈی جی نیب لاہور کے عید الفطر پر جاری کردہ احکامات سے زیر حراست ملزمان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تمام قیدیوں نے ڈی جی نیب لاہور کے اس فیصلے پر تشکر کا اظہار کیا۔     

Shazia Bashir

Content Writer